ابنا: ذرائع کے مطابق افغان الیکشن کمیشن کے ترجمان نور محمد نور نے دارالحکومت کابل میں ایک پریس کانفرنس میں افغانستان کے بعض صوبوں میں دوبارہ انتخابات کے حوالے سے بھی کہا ہے کہ ان صوبوں میں سے بھی بعض صوبوں میں دوبارہ ووٹنگ نہیں کرائی جائے گی۔ اس ترجمان نے الیکشن کمیشن کے چیئرمین سکریٹریٹ کی جانب سے استعفے کے بارے میں بھی کہا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین ، اب اس عہدے کے فرائض پر عمل کر رہے ہیں۔اس سے قبل الیکشن کمیشن کے چیئرمین سکریٹریٹ ضیاء الحق امرخیل نے صدارتی انتخابات کے دوسرے دور میں دھاندلی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔واضح رہے کہ عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی احمد زئی کے درمیان چودہ جون کو منعقد ہونے والے دوسرے دور کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان، دو جولائی کو اور اس کے بیس روز بعد، حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
.......
/169